اوسلو (پ۔ر)
پاکستان یونین ناروے کے زیراہتمام یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک پروقار تقریب گذشتہ ہفتے دارالحکومت اوسلو میں منعقد ہوئی جس کی صدارت یونین کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کی۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت قاری سید ذاکر حسینی نے حاصل کی۔ تقریب کی صدارت پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے کی جبکہ اس دوران متعدد اہم نارویجن اور نارویجن پاکستانی شخصیات نے شرکت کی۔
نارویجن پاکستانی اہم شخصیات کے علاوہ نارویجن سیاستدانوں بشمول لیبرپارٹی کے فورڈے یعکوبسن، لورنسکگ کے ڈپٹی میئر ارنیسٹ موڈیسٹ، لیبرستن پارٹی کے رہنماء پر ساندبرگ، سنترمس پارٹی کے رہنماء گیئر لیپستاد، دیگر معزز مہمانوں میں پاکستان کلچرل یونین ڈاکٹر نوخیز احمد، امداد ریلیف کے قیام ملک اور عامر شاکر، وینسترے پارٹی دریمن کے رہنماء سید یوسف گیلانی، سنترمس پارٹی کے رہنماء ملک ابرار، لیبرپارٹی لورنسکگ کے رہنماء فواد خان اور ٹی وی ٹو کے مشہور صحافی قدافی زمان شامل تھے۔
پروگرام کے دوران نظامت کے فرائض ثقافتی شخصیت شہزاد غفور نے انجام دیئے۔
مقررین نے ناروے میں نظریہ پاکستان سے آگاہی، پاکستانی ثقافت کے فروغ اور پاکستان اور ناروے کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے کے حوالے سے پاکستان یونین ناروے کی کوششوں کو سراہا۔ نارویجن سیاستدانوں نے ناروے میں مستقبل قریب میں منعقد ہونے والے انتخابات کے بارے میں گفتگو کی اور اپنی اپنی پارٹیوں کا نکتہ نظر پیش کیا۔
اس دوران مختلف شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرنے والی شخصیات کو ایوارڈز بھی دیئے گئے۔ ایوارڈز لینے والوں میں پاکستان کلچرل یونین ناروے کے صدر ڈاکٹر نوخیز احمد اور امداد ریلیف کے قیام ملک، عامر شاکر، زعیم شوکت، راشد گلزار اور زاہد یاسین شامل تھے۔
تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین چوہدری قمراقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور انہیں خوش آمدید کہا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان یونین ناروے طویل عرصے سے یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرتی آرہی ہے۔ پچھلے کئی سالوں سے یونین کے تحت مختلف تھینک ٹینکس اور ایک مصحالتی کونسل کام کررہی ہے۔ اس وقت ناروے میں انتخابات ہورہے ہیں، ہرکسی کو آزادی حاصل ہے کہ وہ اپنی پسند کے امیدوار اور پارٹی کو ووٹ دیں۔ انہوں نے نارویجن سیاستدانوں کے گوش گزار کیا کہ پاکستان سے نارویجن پاکستانیوں کے فیملی ویزا خاص طور پر میاں و بیوی کے ویزوں کے اجراء میں بہت تاخیر ہورہی ہے جس سے ان لوگوں کے لیے پریشانی بڑھ رہی ہے۔ اس کے علاوہ باہر سے شادی کرکے شریک حیات کو ناروے لانے کی عمر ۲۴ سال بھی لوگوں کے بنیادی فطری حقوق کے حوالے سے پریشان کن ہے۔ یہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہونے چاہیں۔ فیملی ویزا کے حصول میں آسانی پیدا کی جائے اور کم از کم مدت میں یہ پراسس مکمل کیا جائے۔
قمراقبال نے کہاکہ پاکستان بے شمار قربانیاں دینے کے بعد حاصل ہوا، قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے پاکستان کے حصول کے لیے بے مثال جدوجہد کی۔ انہوں نے بتایاکہ بانی پاکستان کی انتھک جدوجہد کے بعد پاکستان قائم ہوا۔ علامہ اقبال نے محمد علی جناح کو برطانیہ سے ہندوستان واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ قمراقبال نے لفظ پاکستان کے خالق چوہدری رحمت علی کا خصوصی تذکرہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوہدری رحمت علی کا جس خاکی برطانیہ سے واپس لاکر شایان شان طریقے سے پاکستان میں دفن کیا جائے۔
تقریب کے دیگر مہمانوں میں سماجی و کاروباری شخصیات شیخ طارق محمود، حاجی اشرف، شریف گوندل، سرفرازگوندل، چوہدری اظہر اقبال، عابد حسین، شیخ آفتاب، ارشد علی خان، شیخ سلیم، خالد نذیر بٹ، افتخار انور، اقبال بھاگو، چوہدری تنویر، سید خالد شاہ، عاصم (مرچی ریسٹورنٹ) اور ظفرنوازحقیقہ قابل ذکر ہیں۔
چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے پاکستان یونین ناروے کی ٹیم کا بھی تذکرہ کیا جو یونین کے تمام پروگراموں کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یونین کی ٹیم میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات چوہدری منشاء خان نوناوالی (پولیٹیکل ایڈوائزر)، ملک پرویز مہر (سیکرٹری اطلاعات)، اصغر دھکڑ(کوآرڈی نیٹر)، میاں بشیرحسین (نائب صدر)، دیگر سینئر رہنماء سید ذکی الحسن شاہ، چوہدری اکرم سیکریالی، ، نصراللہ قریشی، ڈاکٹرجمیل طلعت، میرناصر، شیخ فواد انور، شاہ رخ سہیل، شہزاد غفور، غلام سرور، عمران خان، ندیم رشید، شاہد حسین، طاہر محمود، وقارانصر، عاطف محمود اور دیگر افراد شامل ہیں۔