چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال کی وائس چیئر مین اوورسیز کمیشن وسیم اختر سے ملاقات

لاہور(پ۔ر)
چیئرمین پاکستان یونین ناروے قمراقبال نے گذشتہ دنوں وائس چیئر پرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر رامے سے لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران چوہدری قمراقبال نے وائس چیئرمین کمیشن کو سمندرپاکستانیوں کے بڑھتے ہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔
چوہدری قمراقبال نے پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے کارکردگی کو سراہا اور زور دے کرکہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کے پاکستان میں مسائل کے حل کے لیے فوری اور مزید سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی جائیداد پر ناجائز قبضے کے رحجانات بڑھ رہے ہیں اور اس سلسلے میں ان محب الوطن پاکستانیوں میں پریشانی اور اضطراب بڑھ رہا ہے۔
قمراقبال نے دوکیس بطور مثال پیش کئے جن میں تحصیل کھاریاں کے ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے ناروے میں مقیم دوبھائیوں کی املاک پر ناجائز قبضہ اور پھر ان میں سے ایک پر ہی غلط پولیس ایف آئی آر کا اندراج شامل ہیں۔ اسی کیس میں عدالتی بیلف نے بھی رشوت لے کر زمین کا نقشہ غلط بنایا اور بیلف کے خلاف درخواست پر محکمہ انٹی کرپشن کے ڈائریکٹر گوجرانوالا ریجن نے بھی کوئی کاروائی نہ کی۔
وائس چیئر پرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر رامے نے چوہدری قمراقبال کی باتوں کو غور سے سنا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے کوشاں ہیں۔
وسیم اختر نے قمراقبال سے کہاکہ وہ بہت جلد ان سے ایک اور ملاقات کرکے اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کریں گے۔
دراین اثناء وائس چیئر پرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن وسیم اختر رامے نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں وزیراعلیٰ او پی سی اسپیشل کورٹس کے قیام کیلئے سمری جلد بھیجنے کے احکامات جاری کئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک بسنے والے پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی پنجاب میں املاک کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملکی معیشت کی مضبوطی کے لیے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات قابلِ ستائش ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اوورسیزپاکستانیوں کی شکایات کے حوالے سے
موبائل ایپ کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

Recommended For You

Leave a Comment