السلام عليك يا مولاي امير المؤمنين علي بن ابي طالب و السلام عليك يا اخا رسول الله
اے امیرالمومنین علی ابن ابی طالب اور اے برادر گرامی رسول اکرم (ص) آپ پر سلام ہو۔
وارسا (پ۔ر)
ولادت با سعادت مولائے متقیان امام علی علیہ السلام کی مناسبت سے آج ۲۶ فروری بمطابق ۱۳ رجب المرجب
ایک آن لائن محفل کا انعقاد کیا گیا۔ اس پر برکت محفل کا اہتمام پاکستان کمیونٹی فورم وارسا، پولینڈ نے کیا۔
اس دوران تلاوت قرآن مجید کی سعادت کمیونٹی کی اہم شخصیت سید طاہرعلی شاہ نے حاصل کی اور نظامت کے فرائض دانشور و صحافی ڈاکٹر سید سبطین شاہ نے انجام دیے۔
اس موقع پر وارسا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر کامران خان، ڈاکٹر سید سبطین شاہ، سید طاہر علی شاہ، سینئرصحافی اور دانشور امجد فاروق اور کمیونٹی کی متحرک شخصیات سید عثمان سجاد شاہ اور راشد بٹ نے اہل بیت رسول کریم (ص) کے فضائل بیان کئے۔
اختتام پر ڈاکٹر کامران اور ڈاکٹر سید سبطین شاہ نے دعا کی۔