سید آل عمران مرحوم کی یاد مین ریڈیو وائس آف اوسلو کا تعزیتی ریفرنس :‘‘چڑیاں نا اک ڈار سا خورے کدر گیا’’
اوسلو (پ۔ر)۔
ریڈیو وائس آف اوسلو خاص طور پر ریڈیو کے ڈائریکٹر اور ممتاز صحافتی و سماجی شخصیت عزیزالرحمان نے گذشتہ روز خطہ پوٹھوار کی پہچان سید آل عمران مرحوم کی خدمات کے اعتراف میں ایک تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیا جس کی صدارت اوسلو کی نامور شخصیت پی پی پی ناروے کے سینئر رہنماء جاوید اقبال نے کی اور سفارت پاکستان اوسلو کے نمائندہ محمد ناصر بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔
پروگرام میں ناروے کی نامور اور سرکردہ شخصیات جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر نائب صدر علی اصغر شاہد ، سیاسی و سماجی رہنما طلعت بٹ، معروف سماجی شخصیت طیب منیر چوہدری، مشہور شاعر ضمیر طالب ، نامور سماجی و ادبی شخصیت ڈاکٹرسید ندیم حسین، اوسلو کے نامور شاعر ادریس لاہوری ، کبابش ریسٹورنٹ کے پارٹنر راجہ عاشق حسین، منہاج القرآن ناروےکے نائب صدر راشد علی اعوان، ناروے کے سینئر صحافی دنیا نیوز کے نمائندہ عقیل قادر، راجہ غالب حسین، راجہ عرشمان حسین ، سینیر کمیونٹی رہنماء حاجی محمد سعید ، سماجی شخصیت حاجی احمد اعوان ، ممتاز دانشور ناصر علی اعوان، سماجی شخصیت ابرار یعقوب اور دیگر نے شرکت کر کے سید آل عمران کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
پروگرام میں سید آل عمران کے بچوں نے خصوصی طور پر آن لائن شرکت کی اور اپنے والد کو خراج عقیدت اور شاندار الفاظ میں یاد کیا اور دونوں بیٹیوں نے اپنے مرحوم والد کا کلام بھی سنایا اور بیٹے سید مرتجز نے اس پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ فیس بک پر آن لائن کال کر کے ممتاز صحافتی و سماجی شخصیت و ریسرچ سکالر ڈاکٹر سید سبطین حسین شاہ ، مشہور میڈیا اینکر پرسنز اظہر کیانی اور ندیم خان نے خصوصی طور پر شرکت کر کے اپنے مخصوص انداز میں سید آل عمران کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ سید آل عمران کے قریب دوستوں اسلام آباد راولپنڈی ویلفئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدر مرزا انور بیگ، چوہدری عجب خان, اور پوٹھوار ویلفیر سوسائٹی کے صدر چوہدری اسماعیل سرور بوجہ شرکت نہ کرسکے۔
تقریب میں شریک شعرائے کرام نے اپنا اپنا کلام بھی پیش کیا اور اس موقع پر سید ال عمران کی کتاب ” خواب سمندر اور خوشبو ” کی رونمائی عصر حاضر کے معروف شاعر ضمیر طالب نے کی۔ سید آل عمران کا نام پوٹھوہار کی تہذیب اور ثقافت میں جدید دورکے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ . آپ ایک نامور اینکر پرسن، شاعر ، ادیب ، ہدایتکار اور پروڈیوسر کے علاوہ ادبی ، ثقافتی اور تحقیقی پروگراموں کی میزبانی بھی کرتے رہے۔
آپ کو انفرادیت پسندی کی سطح پر ماہرین تعلیم اور ادب سے متعلق متعدد شخصیات اور مختلف قومی اداروں کے ساتھ کام کرنے کا اعزاز رہا۔
آپ کی مشہورتصانیف:۔
1.موسم روٹھ گئے(اردو ماہیے/1996) 2.عکس (فن شخصیت / دسمبر1996) 3.روشن چہرہ (ڈاکٹر عبدالقدیر) 2000 4.پھٹ نہ پھرول(پوٹھوہاری شاعری)/2000ء) 5.تارا تارا لو 6.وہی روشنی ہے جہان کی 7.سرگ 8.مودت 9.نسبت 10.سدھر 11.شہر علم کی خوشبو 12.دیار نور 13.ہمارا گوجر خان 14.خواب ، سمندر اور خوشبو
:سید آل عمران نے اپنی زندگی میں جو ایوارڈز حاصل کئے
:. 2.ستارہ سماج ۱.قائد اعظم اعظم گولڈ میڈل
3.فاطمہ جناح ایوارڈ 4.چیف آف نیول اسٹاف پاکستان ایوارڈ 5.پوٹھوہار ایوارڈ 6.پی ٹی وی ریجنل اینکر پرسن کا بہترین ایوارڈ (2006) 7.پی ٹی وی ریجنل بیسٹ اینکر پرسن ایوارڈ (2008) انہوں نے اپنی بیماری کے ساتھ بھی طویل جنگ لڑی. گردوں کے عارضے میں مبتلا رہے. انکی اہلیہ نے اپنا گردہ انہیں دیا کامیاب آپریشن ہوا مگر تقریباً ایک سال ہی کے بعد 25 جون 2020ء کو گردہ کے عارضہ کی وجہ سے اسلام آباد میں وفات پاگئے، سید آل عمران کو اپنے آبائی علاقہ گوجرخان میں دفن کیا گیا. تقریب میں مرحوم ادیب و شاعر آل عمران کے لیے فاتحہ بھی پڑھی گئی۔ تمام احباب نے اختتام پر عزیزالرحمن اور ریڈیووائس آف اوسلو کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔