اوسلو (نیوز ڈیسک)
ناروے کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیت میاں محمود اختر پگاں والا اللہ کو پیارے ھو گئے۔ وہ پیپلزپارٹی ناروے کے بانی رکن تھے۔ پی پی پی ناروے کے راھنماوں نے میاں اختر پگاں والا کی وفات پر کا اظہار تعزیت کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ گجرات میں ان کے خاندان کی پیپلزپارٹی کے لئے بڑی قربانیاں ھیں۔ مرحوم سماجی اور سیاسی حوالے سے نارویجین پاکستانیوں میں ممتاز حیثیت رکھتے تھے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے صدر چودھری جہانگیر نواز گلیانہ، سینیر نائب صدر علی اصغر شاھد، نائب صدر یورپ فاروق پسوال، انفارمیشن سکریٹری چوہدری اسماعیل سرور بھٹیاں، فنانس سیکریٹری جاوید اقبال، سینئر راھنما میاں اسلام ، الیاس کھوکھر، راجہ خالداسحاق، چوہدری عجب خان، شیخ طارق محمود، حاجی رفیع اللہ، ریاض احمد، راجہ محمد سلیم، چوہدری قمر پسوال اور افضل پسوال نے میاں اختر کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔ ایک مشترکہ بیان میں مرحوم کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے اور پیپلز پارٹی ناروے کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ھے۔اور ان کی مغفرت کی دعا کے لئے تمام ھموطنوں سے اپیل کی ھے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد راولپنڈی ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے سابق صدور مرزا محمد انور بیگ اور اقبال اختر خان نے بھی میاں اختر کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ھے۔