کشمیرکونسل ای یو برسلز میں بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک احتجاجی کیمپ لگائے گی

برسلز (پ۔ر)

کشمیرکونسل یورپ کل بدھ سے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں کل بدھ سے مختلف مقامات پر تین دن تک صبح ساڑھے دس سے شام ساڑھے پانچ بجے تک احتجاجی کیمپ لگائے گی۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے اس سلسلے میں اپنے ایک بیان میں بتایاکہ یہ احتجاج بھارت کی طرف سے جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرکے اس متنازعہ خطے کو بھارت میں شامل کرنے کے نئی دہلی کے غاصبانہ اقدام اور مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کے خلاف کیا جارہاہے۔

بیان میں کہاگیا ہے کہ بدھ سات اگست کو ’’پلس ڈی ایل البرٹینے‘‘

Place de L’ Albertine

کے مقام پر،

جمعرات آٹھ اگست کو ’’پلس شومان‘‘

At. Place Schuman

کے مقام پر یورپی یونین کی خارجہ امور کے متعلق ہیڈکوارٹر کے سامنے اور جمعہ ۹ اگست کو ’’پلس ڈی ایل یورپ‘‘

Place de L’Europe

کے مقام پر سنٹرل ریلوے اسٹیشن کے سامنے لگائے جائیں گے۔

علی رضاسید نے کہا کہ جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کے خلاف ہم بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

 

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے پیر کے روز ایک صدارتی حکم نامے کے ذریعے جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والی بھارتی آئین کی شقوں ۳۷۰ اور ۳۵ اے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ اب جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم ہوگئی ہے اور یہ ریاست نئی قانونسازی کے ذریعے اب بھارت کا حصہ ہے۔

علی رضا سید نے کہاکہ جموں و کشمیر کے متعلق بھارتی آئین کی شق نمبرز ۳۷۰ اور ۳۵ اے کو ختم کرنے کے لیے صدارتی حکم کا اجراء اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے جن میں جموں و کشمیر کو ایک متنازعہ علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

انھوں نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر کی جداگانہ حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام قابل مذمت ہے اور اس بھیانک اقدام کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔

اس سے پہلے بھارت نام و نہاد انتخابات کے ذریعے اور صدارتی راج اور گورنر راج نافذ کرکے اور سنگین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کے بنیادی حقوق کو دبانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

انھوں نے کہاکہ ریاست جموں و کشمیر ہرگز بھارت کا حصہ نہیں بلکہ بھارت نے کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے جس کے تحت کشمیری اپنے سیاسی مستقبل کا خود فیصلہ کرنے کے مجاز ہیں۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو نے عالمی طاقتوں بشمول امریکہ اور یورپی یونین اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم بند کروائیں اور کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلوانے میں ان کی مدد کریں۔

 

Recommended For You

Leave a Comment