اوسلو (پ۔ر)
سماجی تنظیم ’’نور ریلیف‘‘ ناروے کا چیئریٹی پروگرام تین اگست بروز ہفتہ شام چار بجے اوسلو کے علاقے فیوروست کی لائبریری کے ہال میں منعقد ہوگا۔
پروگرام کی نقابت یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پاکستانی اینکر پرسن ساحل جعفری کریں گے۔ ساحل جعفری جو ایتھنز سے آن لائن ریڈیو ’’وائس آف ورلڈ‘‘ چلا رہے ہیں، یونان میں سماجی مسائل کو اجاگر کرنے میں بھی بڑے متحرک ہیں اور اب تک کئی پروگراموں کے دوران نقابت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
نور ریلیف ناروے کے چیئرمین عامر لطیف بٹ نے بتایاکہ اس تقریب کا مقصد نورریلیف کا تعارف اور اس تنظیم کے تحت فلاحی منصوبوں پر عمل درآمد کے لیے فنڈ ریزنگ کرنا ہے۔
انھوں نے مزید کہاکہ ہماری تنظیم کا دائرہ کار ابھی پاکستان کے شہروں گوجرانوالا سے گجرات تک ہے جسے وقت کے ساتھ ساتھ بڑھا جائے گا۔
بقول انکے، ہم ویسے تو کافی عرصے سے بغیر تنظیم کے پاکستان میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کررہے تھے لیکن اب اس کام کو باقاعدہ تنظیم کی شکل دی گئی ہے۔ اس تنظیم سازی میں ان کی اہلیہ اور دیگر اہل خانہ کی مشاورت و معاونت بھی شامل ہے۔ ان کے علاوہ اس کارخیر میں ان کے دوست احباب رضاکارانہ طور پر ان کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔