اوسلو (پ۔ر)۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقہ جات صوابی, لکی مروت اور بالخصوص سمندر شریف گاؤں میں سیدہ فاطمہ الزہرا (س) ٹرسٹ نے ایک اہم منصوبے کے تحت 143 یتیم، مسکین اور دیگر مستحق بچوں اور بچیوں میں پاپوش (شوز) تقسیم کیے۔
ادارے کے سربراہ علامہ افتخار احمد چشتی نے بتایا کہ اس اقدام پر بچے انتہائی پر مسرت تھے اور وہ اس کار خیر میں حصہ لینے والے افراد کے لیے دعا گو تھے۔
بچوں کا کہناتھا کہ اللہ کریم اسی طرح سیدہ فاطمہ الزہرا ؑ ٹرسٹ کو خدمت خلق کے کام کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے اور دن دگنی رات چوگنی ترقی عنایت فرمائے.
یاد رہے کہ سیدہ فاطمہ الزہراؑ ٹرسٹ کے تحت پاکستان کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے پروجیکٹس تقریباً سارا سال جاری رہتے ہیں۔ ان منصوبوں میں غریب، نادار اور مستحق لوگوں کا خیال رکھا جاتا ہے۔ رمضان المبارک میں بھی ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان پیکیج اور عید پیکج تیار کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پر خاص طور پر یتیم اور مستحق بچوں کو عید کے کپڑے بھی دیے جائیں گے۔