(رپورٹ ، محمد طارق )
فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کا سالانہ 2019 ممبران اجلاس ،اوسلو ، ناروے میں 17 مارچ 2019 کو منعقد ہوا –
اجلاس میں درج ذیل نکات ایجنڈے پر تھے –
فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا سال 2018 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ –
فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا سال 2018 کی سالانہ آڈیٹ رپورٹ ، 2019 کے لیے بجٹ –
فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کے آئین کے مطابق انتظامی باڈی کے کچھ عہدوں پر انتخابات –
سالانہ ممبران اجلاس میں جن ممبران نے شرکت کی ،ان کے نام یہ ہیں، صلاح الدین ، مبارک شاہ ، محمد اسلم حق، سید سعید خالد ، شاہ رخ ، محمد ارشد ، محمد طارق ، اس کے ساتھ فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کی انتظامی باڈی جس میں شہبازطارق (چئیرمین)، وجیہ نذیر (وائس چئیرمین) ، شاہد جمیل (سیکرٹری) ، شاذیہ بشیر(فنانس سیکریٹری) ، ناصر اقبال (انفارمیشن سیکرٹری)، محمد فیاض، طارق میر (انتظامی باڈی ممبران )-
سالانہ ممبران اجلاس میں ممبران نے کھل کر ایجنڈے پر بات کی ، اس پر مختلف سوال کیے ، انتظامی باڈی نے بڑے احسن طریقے سے سوالات کے جواب دیے ، ممبران نے سارے نکات پر اتفاق کیا ، سب نکات کو
متفقہ طور ممبران نے منظور کرلیا –
اس اجلاس کا اہم نکتہ یہ تھا کہ آڈیٹ رپورٹ کے مطابق شوکت خانم ہسپتال پاکستان کو 1 کروڑ 80 لاکھ کی رقم ڈنیوشن کی مد میں فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کی طرف سے بھیجی گئی ، جس پر سب ممبران نے انتظامی باڈی کی کارکردگی کو سراہا اور تالیاں بجائی –
آخر میں انتظامی باڈی کے 3 ممبران پر انتخابات ہوئے ، جس میں وجیہہ نذیر صاحبہ دوبارہ وائس چئیرمین منتخب ہوگئی ، فنانس سیکریٹری شاذیہ بشیر کو بھی 2 سال کے لیے دوبارہ منتخب کرلیا گیا ، محمد ارشد انتظامی باڈی کے نئے ممبر منتخب ، جبکہ مبارک شاہ صاحب انتظامی باڈی کے ڈپٹی ممبر منتخب ہوئے –
فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کی موجودہ انتظامی باڈی ان ممبران پر مشتمل ،
شہباز طارق ، چیئرمین
وجیہہ نذیر ، وائس چئیرمین
شاہد جمیل ، جنرل سیکرٹری
شاذیہ بشیر، فنانس سیکریٹری
ناصر اقبال، انفارمیشن سیکرٹری
محمد فیاض، ممبر
محمد ارشد، ممبر
ڈپٹی ممبر، مبارک شاہ
سالانہ ممبران اجلاس کے بعد فرینڈز آف شوکت خانم سیکنڈنیوا کے ممبران نے 7 اپریل چیرٹی پروگرام پر بات کی –