یورپین پارلیمنٹ میں فرینڈز آف پاکستان گروپ کے چیئر مین اور برطانیہ سے پاکستانی نژاد کنزرویٹو ایم ای پی ڈاکٹر سجاد کریم نے انٹرنیشنل ٹریڈایم ای پی 2019 ء ایوارڈ جیت لیا ۔
اس ایوارڈ کیلئے ان کا نام پارلیمنٹ میگزین نے دیگر دو ایم ای پیز کے ساتھ گذشتہ ماہ پیش کیا تھا ۔
ڈاکٹر سجاد کریم کو یہ ایوارڈ برسلز میں گذشتہ شب منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں دیا گیا ۔
پارلیمنٹ میگزین کی جانب سے ڈاکٹر سجاد کریم کیلئے یہ ایوارڈ ان کی ان خدمات کا اعتراف ہے جو انہوں نے پارلیمنٹ کی سائوتھ ایشین ٹریڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے یورپ اور سائوتھ ایشین ممالک کے درمیان تجارتی معاملات کو حل کرنے کیلئے انجام دیا، جس میں پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس، بنگلہ دیش کی انڈسٹری میں مزدوروں کے معاملات اور یورپ اور انڈیا کے درمیان تجارت کرتے ہوئے انسانی حقوق کا خیال رکھنے جیسی کلاز متعارف کرانا شامل ہیں ۔
ان موضوعات کے حوالے سے انہیں یورپین پارلیمنٹ میں ایک اتھارٹی خیال کیا جاتا ہے، جس کے اعتراف کے طور پر انہیں اس ایوارڈ کے لئے نوازا گیا۔