اوسلو (پ۔ر)۔
حضرت سیدہ فاطمہ الزھراء (سلام اللہ علیہا) ٹرسٹ ناروے کے زیراہتمام پاکستان میں فلاحی کاموں کا سلسلہ جاری ہے اور موسم سرما کے لئے بنائے کئے منصوبے کے تحت مستحق بچوں اور بچیوں میں ضروری سامان تقیسم کیا گیا۔
اس کے علاوہ، اس سال کے لئے غریبوں، یتیموں، بیواووں، لاچاروں اور دیگر مستحق افراد کی مدد کے لیے پروگرام ترتیب دیے جاچکے ہیں۔
ٹرسٹ کے روح رواں اور جامعہ اسلامہ ھولملیا ناروے کے خطیب علامہ افتخار احمد چشتی کا کہنا ہےکہ ٹرسٹ پاکستان میں مستحق افراد کی مدد کرنے کے لیے ہرممکن کوشش کررہاہے۔
ٹرسٹ کی سینئر عہدیدار حافظہ رابعہ افتخار کے بقول، مخلوق خدا کی خدمت ہمارا عزم ہے جس کا مقصد پرودرگار کی رضا کا حصول ہے۔ انھوں نے بتایاکہ موسم سرما کے لیے مرتب کئے گئے منصوبوں پر کام ابھی بھی جاری ہے۔ اب تک میں مختلف سکولوں، یتیم خانوں اور دیگر مستحق بچوں اور بچیوں کے سردیوں کے کپڑے، جوتے اور دیگر ضروری سامان تقسیم کیا جاچکا ہے۔