وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وفاق میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا خوش آئند ہے۔
صحت انصاف کارڈکےاجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو کہنا تھا کہ وفاق میں صحت انصاف کارڈ کا اجرا خوش آئند ہے، بہت اہم ہے کہ ہم اپنے کمزور طبقے کو ہیلتھ کارڈ کے ذریعے تحفظ دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جو بھی ہماری پالیسی بنے گی ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم اس سے غربت کم کرسکیں گے۔ہیلتھ کارڈ سے غربت کم ہوگی، ہماری ہر پالیسی کا مقصد غربت میں کمی لانا ہے۔
عمران خان کا اپنے خطاب میںکہنا تھا کہ ایک کروڑ خاندانوں کو پنجاب میں ایک ماہ کے اندر ہیلتھ کارڈ فراہم کیا جائے گا۔ ہمیں احساس ہے قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں لوگ مشکل وقت سے گزررہےہیں، حکومت کو اس بات کا احساس ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم غربت کم کرنےکا پورا پروگرام لے کر آرہے ہيں، جتنے بھی وسائل ہیں انہیں بہتری لانے میں استعمال کرنے کی کوشش ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی صرف سیاحت کی گنجائش 40 ارب ڈالرز ہے۔