اوسلو (خصوصی رپورٹ)۔
Norsk: “MANIKARNIKA: The Queen of Jhansi” På kino in Norge fra 25.jan.2019. Er en av de største filmene i 2019 – Start året med storfilmen!
English: “MANIKARNIKA: The Queen of Jhansi” to be released on 25 Jan 2019 in Oslo Saga, Klingenberg, Odeon, Lørenskog, Ski, Stavanger, Drammen, Bergen, Trondheim, kKristiansand and Tønsberg. The film in Norway is being presented by Green Chili Entertainment owned by Shahzad Ghafoor, who wishes to introduce story of “Queen of Jhansi” through this feature film in Norway.
ہندوستان کی آزادی کی تحریک میں شامل خاتون انقلابی رہنماء ’’جھانسی کی رانی‘‘ پر بننے والی فلم بروزجعمہ ۲۵ جنوری کو نارویجن سینماووں میں پیش کی جائے گی۔
فلم جس کا نام ’’مانیکرنیکا‘‘ رکھا گیا ہے۔ ’’مانیکرنیکا‘‘ یا ’’منو بائی‘‘ جھانسی کی رانی یا لکشمی بائی کے بچپن کا نام ہے۔
لکشمی بائی جھانسی کی ریاست کی رانی تھیں۔ انھوں نے انگریز کے خلاف جنگ لڑی اور اسی جنگ کے دوران زندگی کی بازی ہار گئیں لیکن اپنی بہادری اور حریت پسندی کی وجہ سے آج تک لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ وہ جنگ آزادی ہند 1857ء کے اہم کرداروں میں سے تھیں۔
ناروے کے سینماووں میں یہ فلم پیش کرنے والی کمپنی ’’گرین چلی انٹرٹینمنٹ‘‘ کے پروپرائٹر شہزاد غفور کہتے ہیں کہ ان کی دلی خواہش تھی کہ یہ فلم ناروے کے سینماووں میں پیش کی جائے تاکہ برصغیر پر انگریزکے قبضے کے خلاف اس زمانے میں چلائے جانے والی تحریک کے اہم کرداروں خصوصاً جنگ آزادی ہند 1857ء کے بارے میں یہاں کے لوگوں کو آگاہی حاصل ہو