ملک کی تمام بڑی سیاسی جماعتوں نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکیوں کو گیدڑ بھبکیاں اور مودی کی حکومت کے مذاکرات سے بھاگنے کو انتخابی سیاست قرار دے دیا ہے ۔
سینیٹ میں پاک بھارت حالیہ صورتحال اور بھارتی آرمی چیف کے بیان پر مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نےاظہار خیال کیا ۔
مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ بھارت کے پاس کشمیر ،سرکریک اور سیاچن پر کہنے کو کچھ نہیں ،اس لئے وہ مذاکرات سے بھاگتا ہے ۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ بھارت جان لے کہ امن کی خواہش کمزوری ہرگز نہیں ہے ۔
حاصل بزنجو نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان سے کبھی بات چیت نہیں کرے گا ،ہمیں بھارت میں نئی حکومت کے آنے کا انتظار کرنا چاہیے ۔
خبر: جنگ