لزبن (ضیاءسید سے) پرتگال کے پاکستان سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے سے پاکستان کی اسپورٹس پروگراموں میں شرکت مشکوک ، تفصیلات کے مطابق پاکستان میں قائم پرتگال کا سفارتخانہ ایک بار پھر غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو گیا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں پاکستانیوں کے فیملی ویزہ، اسٹوڈنٹ ویزہ، وزٹ ویزہ اور کام کے ویزہ سمیت کاغزات کی تصدیق کا عمل بھی ایک بار پھر معطل ہو گیا ہے، اور درخواست گزاروں کی درخواستیں اور ضروری کاغزات بھی درخواست گزاروں کو نہ تو سفارتخانے نے واپس کیے ہیں اور نہ ہی سفارتخانہ کی جانب سےh قونصلر سروس کے بارے میں کوئی جواب دیا جا رہا، جبکہ رواں ماہ کے آخر میں پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں منعقد ہونے والے سوکا فٹ بال ورلڈ چیمپین شپ میں بھی پاکستانی ٹیم کی شرکت مشکوک ہو گئ ہے، یاد رہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کی سربراہی بھی پرتگال کے پاس ہے اور دونوں ممالک میں ٹریڈ بھی آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے، سفارتی تعلقات اچانک بار بار غیر معینہ مدت کے لیے منقطع ہو جانا پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے جہاں باعث پریشانی بن رہا ہے وہاں دیگر شعبہ جات بھی متاثر ہو رہے ہیں، وقت کی ضرورت ہے کہ سفارتی تعلقات کو مضبوط کیا جائے اور سفارتخانے کو کھولا جائے
Recommended For You
-
شیخ ظہور احمد نے ستر کی دہائی میں ناروے میں پاکستانی اشیاء متعارف کروائیں
تحریر: ڈاکٹر سید سبطین شاہ۔ اسلام آباد (پاکستان) دنیا میں آنے والا ہر شخص اپنا کردار... -
اوسلو: پاکستان یونین ناروے نے قائد اعظم کے 146ویں یومِ پیدائش پرتقریب کا انعقاد کیا
اوسلو (پ۔ر) پاکستان یونین ناروے نے بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں... -
وارسا، پولینڈ میں شاندار محفل میلاد کا انعقاد، سفیرپاکستان ملک فاروق اور ٹریڈ قونصلر زاہد بھٹی بھی شریک ہوئے
وارسا (پ۔ر) پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عاشقاں پیغمبرگرامی، حتمی مرتبت (ص) کے یوم...