دنیا بھر کی طرح پرتگال میں مقیم کشمیری اور پاکسانی عوام نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا

پرتگال 

لزبن (نمائندہ خصوصی )

دنیا بھر کی طرح پراتگال میں مقیم کشمیری اور پاکسانی عوام نے بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا اس سلسلہ میں تحریک آزادی کشمیر یورپ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت عدیل احسان نے کی جبکہ مہمان خصوصی تنظیم کے صدر راجہ حسنین نواز تھے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راجہ حسنین نواز، سید طارق سعید ایڈووکیٹ اور عدیل احسان نے کہا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوری اور لبرل طاقت کہلوانے والے بھارتی جس طرح کشمیر کو فلسطین بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں اس کی بھر پور مزمت کرتے ہیں اکہتر سال ہونے کو ہیں کہ بھارتی جمہوری قوتیں ایک سوچے سمجھے منصوبے کی تحت کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کر رہے ہیں خواتین، بچوں اور بزرگوں پر ظلم و جبر برپا کیا ہوا ہے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتیں خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں بھارت کا ظلم و ستم والا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کرتے رہیں گئے اور ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں  کی نمائندگی کرتے ہوئے حق اور سچ کی آواز بلند کریں گئے، کشمیریوں پر سال ہا سال سے جاری ظلم و ستم ،امن پسند اور انسانی حقوق کی علمدار قوتوں کے لیے کھلا چیلنج ہیں امید ہے کہ پاکستان کی نو منتخب حکومت مسلہ کشمیر پر آواز بلند کرئے گی تقریب میں غضنفر جاوید، سید خالد عباس، ارسلان بھٹی، محمد زمان نے خصوصی شرکت کی۔




Recommended For You

Leave a Comment