تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی اور گورنر پنجاب کےلئے پی ٹی آئی کے ناموں کا اعلان کردیا ۔
میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے بتایاکہ وفاق اور پنجاب میں ذمہ داریوں کے تحریک انصاف نے اہم فیصلے کرلئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کےلئے ہمارے امیدوار اسد قیصر ہوں گے جبکہ چوہدری محمد سرور کو گورنر پنجاب بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب تک جو فیصلے ہوچکے ہیں وہ میڈیا کو بتادیے ہیں،پنجاب میں ہمیں واضح اکثریت حاصل ہے ، حکومت بنانےکی پوزیشن میں ہیں،اس حوالے سے اعلان عمران خان کریں گے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد قیصر تمام پارلیمانی روایات سے واقف ہیںجبکہ چوہدری سرور پنجاب کی سیاست جانتے ہیں، اراکین قومی اسمبلی سے رابطوں کیلئے پارٹی رہنماوں کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
انہوں نے تحریک انصاف کا ساتھ دینے پر متحدہ قومی موومنٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمارا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
خبر: جنگ