ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان پرتگال بزنس کونسل کے سابق صدر سہیل انجم انصاری نے آزادی کشمیر تحریک یورپ کے صدر راجہ حسنین کے ہمراہ پاکستان پریس کلب پرتگال میں پریس بریفنگ

لزبن (نمائندہ خصوصی )

 ساہیوال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پاکستان پرتگال بزنس کونسل کے سابق صدر سہیل انجم انصاری نے آزادی کشمیر تحریک یورپ کے صدر راجہ حسنین کے ہمراہ پاکستان پریس کلب پرتگال میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں اضافہ سے پاکستانی بزنس کمیونٹی میں سخت تشویش پائی جاتی ہے  دن بدن ایکسپورٹ میں کمی آ رہی ہے اور یورپ میں قائم سفارتخانے بھی پاکستانی تاجروں سے تعاون نہیں کرتے ، سفارتخانوں کو ملکی مصنوعات کی تشہیر اور ٹریڈ بڑھانے کے لیے جس طرح کام کرنا چاہیے وہ نہیں کر پا رہے، اس سے قبل پاکستان سے آے ہوئے ساہیوال چیمبر کے صدر نے پرتگال میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی  اور قائم مقام سفیر پاکستان فیاض احمد خان سے الگ الگ ملاقات کی اور تجارتی امور پر تبادلہ خیال کیا  پریس کانفرنس میں سید خالد عباس، عدیل احسان، شیخ عمر، محمد زمان، سرفراز فرانسس وکی، ضیاءسید، اور احمد ریاض بھی موجود تھے، سہیل انجم انصاری نے کہا کہ غیر ملکی کرنسیوں میں توازن برقرار رکھا گیا تو ٹریڈ بہتر ہو سکتا ہے اور آئے روز کرنسی کی قدر میں اضافہ ملک اور سرمایہ کار کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے، آنے والی حکومت کو پرتگال سمیت یورپ بھر میں مقیم پاکستانی بزنس کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کریں گئے اور کوشش کریں گئے کہ حکومت کو اس بات پر بھی آمادہ کیا جائے کہ سفارش کی بجائے قابل افراد کو سفارتخانوں میں ٹریڈ قونصل تعینات کیا جائے، انہوں نے کہا کہ مقابلے کے لیے جعلی تجارتی وفود نے ملک  و قوم کو بہت نقصان پہنچایا ہے، عالمی منڈیوں میں پاکستان کے سرمایہ کاروں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو کہ سفارتی سطح پر ناقابل تلافی نقصان ہے پاکستان پرتگال بزنس کونسل کو جلد فعال کر لیا جائے گا اور پرتگیش بزنس کمیونٹی کے علاوہ پاکستانی بزنس کمیونٹی سے بھی روانط بڑھائے جائیں گے تا کہ پاکستان کا امیج بہتر بنانے کے لیے ہم سب مل جل کر کام کر سکیں ، سفیر ساہیوال سہیل انجم انصاری نے پرتگال کے معروف بزنس مین راجہ حسنین کو آزادی کشمیر تحریک یورپ کا صدر بننے پر مبارکباد بھی دی 




Recommended For You

Leave a Comment