تحریک انصاف کے پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے فیورٹ امیدوار علیم خان کے گرد نیب کا شکنجہ مزید تنگ ہوگیا ۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور نے پی ٹی آئی کے لاہور سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی عبدالعلیم خان کو 8 اگست کو طلب کرلیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو نیب لاہور کا طلبی کا نوٹس موصول ہوچکا ہے ،انہیں آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جمع کرائے گئے کاغذات میں موجود تضاد پر طلب کیا ہے ۔
لاہورنیب کے حکام اس سے پہلے بھی علیم خان کو دومرتبہ پیش ہوچکے ہیں تاہم مزید ریکارڈ کی طلبی جاری ہے ۔
ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کے یوکے اور یو اے ای میں متعدد فلیٹس اثاثہ جات میں شامل ہیں، وہ تاحال موجوداثاثہ جات کے حوالے سےذرائع آمدن پرجاری تحقیقات میں نیب حکام کو مطمئن نہیں کرپائے۔
ذرائع کے مطابق نیب لاہور چوہدری برادران کے اثاثہ جات کے حوالے سے بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
چودھری برادران کے اثاثہ جات ذرائع آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
نیب تفتیشی افسران نے چودھری برادران کو بھی ذاتی حیثیت میں16اگست کو طلب کررکھاہے۔