پاکستان تحریک انصاف کی شاندار کامیابی پر پرتگال میں بھی پاکستانیوں نے بھر پور جشن منایا

لزبن(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات میں کامیابی پر دنیا بھر کی طرح پرتگال کے دارلخلافہ لزبن میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعدادنے شاندار کامیابی پر بھر پور جشن منایا، ممتاز سماجی کارکن سید خالد عباس آف فتح پور اور کاروباری شخصیت راجہ حسنین آف سیالکوٹ کی جانب سے شاندار اور پروقار تقاریب کا الگ الگ اہتمام کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی تقریبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے سید خالد عباس آف فتح پور اور راجہ حسنین آف سیالکوٹ نے کہا کہ جمہوری عمل کو جاری رہنا چاہیے اور سب سیاسی و دینی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ ملک کی ترقی اور جمہوریت کی مضبوطی و بقاء کے لیے مل کر کام کریں اور پاکستان کے دیرینہ مسائل کو حل کرنے کے لیے مشترکہ جدو جہد کا آغاز کریں انہوں نے کہا کہ الزام تراشی کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے ترک کر دینا چاہیے، گندی اور منافقانہ سیاست نے پاکستان کے وقار کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے دنیا بھر میں پاکستان کا وقار خراب ہوا ہے، عمران خان کی تقریر حوصلہ افزاء تھی پاکستان کے حساس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بیان بازی قابل مذمت ہے، الیکشن پر انگلی اٹھانے والوں کویہ بھی سوچنا چاہیے کہ ہر الیکشن کے بعد ہارنے والوں نے دھاندلی کا رونا رویاہے تاریخ اس بات کی گواہ ہے، اور ن لیگ کے سابقہ حکومت نے دو تہائی اکثریت کیسے لے لی تھی؟، تحریک انصاف کی کامیابی کے خلاف اور الیکشن کمیشن سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں پر انگلی اٹھانے والے آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء سانحہ ماڈل ٹاون، کلبھوشن یادیو، ناموس رسالت جیسے اہم امور پر کہاں تھے اور پاکستان کے خلاف باتیں کرنے والے آج اقتدار کے حصول کے لیے جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے ایک بار پھر اکھٹے ہو گئے ہیں ایسے مفاد پرستوں اور موقع پرستوں کو عوام نے ووٹ کی طاقت سے ناپسندیدہ اور مسترد اور نااہل قرار دے دیا ہے، ایسے افراد جو ملک و قوم کے مسائل کا مداوا نہ کر سکیں اور اقتدار کے حصول کی صرف جنگ لڑیں عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑیں ہونگے، اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی کے شرکاء کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام اور مٹھائی بھی تقسیم کی گئی 




Recommended For You

Leave a Comment