اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے 24 گھنٹوں کے دوران جیل سے دوسرا بیان جاری کیا ہے۔
مریم نواز کے ٹوئٹر ہینڈل سے جاری ہونے والے بیان میں آج ووٹ کو عزت دو کے پارٹی ترانے کا بند شیئر کیا گیا ہے۔
جس وقت سے نکلے مشکل سے اس وقت کو نہ پھر آواز دو۔
تعزیم کرو تکریم کرو،
میرے حق کی نہ تزلیل کرو۔
ووٹ کو عزت دو۔#VoteKoIzzatDo#ووٹ_کو_عزت_دو pic.twitter.com/KofOGFZcJw— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 22, 2018
گزشتہ روز مریم نواز کے اسی ہینڈل سے ترقی پسند شاعرفیض احمد فیض کا بند شیئرکیا گیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔ یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
اڈیالہ جیل میں قید مریم نواز کا پہلا بیان سامنے آنے پر پی ٹی آئی کےچیئر مین عمران خان سمیت کئی افراد کی جانب سے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا تھا۔
دوسری جانب چیف جسٹس ثاقب نثار اور نیب عدالت کواس بات کا نوٹس لینے کے لیے بھی کہا گیا تھا کہ نگران حکومت نے کس آئین و قانون کی بنیاد پر قیدیوں کو نایاب سہولتیں دینا شروع کر دی ہیں ۔
اس کے علاوہ عمران خان نے یہ سوال بھی کیا تھا کہ جیل میں سہولت کس قانون کے تحت فراہم کی گئی ہے؟ جیل میں انہیں یہ سہولت فراہم کرنے کا کس نے حکم دیا ہے؟
اسیری کے بعد مریم نواز کا سوشل میڈیا پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں سے یہ دوسرا رابطہ ہے۔
خبر: جنگ