پاک فوج نےجسٹس شوکت عزیزصدیقی کی تقریرپرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام اباد ہائیکورٹ کے معززجج نے اداروں پرسنگین الزامات لگائے ہیں۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ڈسٹرکٹ بار راولپنڈی میں خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ ملک میں عدلیہ آزاد نہیں، عدالتی معاملات کو مینو پلیٹ کیا جاتا ہے اور مرضی کے بنچ بنوائے جاتے ہیں۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے اس بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ عدلیہ کےجج نےسیکیورٹی ایجنسیوں پرسنگین الزامات لگائے ہیں،جج نے عدالت سمیت ملک کے اہم ادارے پر سنگین الزامات لگائے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملکی اداروں کی وقاراورتکریم کے تحفظ کیلیے سپریم کورٹ اپنا کردار ادا کرے۔
اس سے قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھاکہ بطور عدلیہ سربراہ یقین دلاتا ہوں کہ ہم پر کسی کا دباؤ نہیں، ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں ۔
خبر: جنگ