سابق وفاقی وزیر غلام احمد بلور نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بھتیجے اورعوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلورکا قتل طالبان نہیں بلکہ ان کے اپنوں نے کیا ۔
پشاور میں خود کش حملے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ہارون بلور سمیت 12 افراد شہید ہوئے تھے ،واقعے کی ذمہ داری کالعدم جماعت تحریک طالبان نے قبول کی تھی تاہم اب ہارون بلو ر کے چچا غلام بلور نے دعویٰ کیاہے کہ ہارون بلو ر کو قتل کرنے سے طالبان کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا ، قتل میں وہ لوگ ملوث ہیں جن کوہارون کے قتل سے فائدہ پہنچاہے ۔
سابق وفاقی وزیر نے اپنے اس عزم کو دہرایاکہ ہم سے بھاگنے والے لوگ نہیں ہیں جن لوگوں کی خواہش ہے کہ ہم الیکشن سے بھاگ جائیں یہ ان کی خام خیالی ہے ۔
ان کا کہنا ہے کہ طالبان تو حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ہمارے پاس ایسے شواہد موجود ہیں کہ حملے میں طالبان ملوث نہیں بلکہ ہمارے اپنے اس میں ملوث ہیں ۔
خبر: جنگ