پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں جاری اسماعیلی فرقہ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات اختتام پذیر ہو گئ

This slideshow requires JavaScript.

لزبن (ضیاءسید سے) 

پرتگال کے دارلحکومت لزبن میں جاری اسماعیلی فرقہ کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات ایک ہفتہ تک جاری رہنے کے بعد اختتام پذیر ہو گئ ہیں،تقریبات میں اسماعیلی فرقہ کے روخانی پیشوا آغا کریم خان نے خصوصی شرکت کی تقریبات کے دوران آغا کریم خان نے پرتگال کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے بھی خطاب کیا، جبکہ پرتگال کے صدر  اور وزیر اعظم نے الگ الگ آغا خان کے اعزاز میں سرکاری تقریبات کا انتظام  بھی کیا،  اس موقع پر پرتگال کی جانب سے آغا خان کی تصویر والے ڈاک ٹکٹ کا بھی اجراء کیاگیا، تقریبات میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے آغا خان کے ماننے والوں نے شرکت کی، جبکہ کلچرل پروگراموں میں راخت فتح علی خان،  نصیرالدین شاہ، سلیم سلیمان، زینت لاکھانی، ساکت چوہدری،رتنا پھاتک،شرین قاسم، خسے مدہاوج،وشال اینڈ شاکر، چیب خالد، کوکا روسیتا، سمیت بالی وڈ کے فنکاروں نے بھر پور شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا،  اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے یاد رہے کہ  اسماعیلی فرقے سے تعلق رکھنے والے افراد کے علاوہ دوسرے کسی بھی فرقہ اور مزہب کے افراد کو پروگراموں میں شرکت کئ اجازت نہیں دی جاتی، پرتگال سے صحافی ضیاءسید کے مطابق تقریبات میں  دنیا بھر سے چالیس ہزار سے زائد افراد نے اختتامی تقریب میں شرکت کی کھیلوں اور ثقافت کے علاوہ نوجوانوں کے لیے تعلیم و تربیت سمیت مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا گیا تھا، تقریبات کو پرتگال کی حکومت کی جانب سے سرکاری پروٹوکول دیا گیا، 




Recommended For You

Leave a Comment