پشاور کے شہر یکہ توت میں اے این پی کے جلسے میں ہونے والے دھماکے میں این اے 31 اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور سمیت 4افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
خاندانی ذرائع نے ہارون بلور کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ،اس سے قبل انہیں تشویشناک اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا،جہاں وہ زخموں تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق ہارون بلور کے یکہ توت میں انتخابی مہم کے دوران اسٹیج پر پہنچنے پر آتش بازی ہورہی تھی کہ بم دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق اے این پی اے کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکا ہوا،جس میں ایک درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور 2012 میں قصہ خوانی بازار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔
خبر: جنگ