ناروے میں مقیم ممتازسیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت شیخ عظیم اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک دیانتدار قیادت کی ضرورت ہے۔ عوام دیانتدار امیدواروں
کو ووٹ دیں۔
انھوں نے کہاکہ 25جولائی کو پاکستان میں ہونے والے الیکشن سے پاکستان میں عدل اور انصاف نظام قائم ہوسکتا ہے لیکن شرط یہ ہےکہ اگر عوام دیانتدار لوگوں کو سامنے لائیں۔ عوام آزمائے ہوئے کرپٹ اور ملک کو لوٹنے والوں کی بجائے کرپشن سے پاک جمہوری قوتوں کو اقتدار میں لائیں ملک پر ستر سال سے مسلط حکمرانوں نے ملک کو دولخت کیا اور ملک مسلسل بحرانوں سے دوچار ہے ادارے سیاست میں مداخلت کرنے بجائے قانون کے دائرے میں رہ کر کام کریں تاکہ جمہوریت کو مضبوط کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ علما کرام اور آئمہ مساجد اس موقع پر عوام کی رہنمائی کریں کرپٹ اور ملک دشمن عناصر کی نشاندہی کریں۔ شیخ عظیم اللہ جن کا بنیادی طور پر تعلق سیالکوٹ سے ہے، نے کہاکہ جن مقاصد کے لیے یہ ملک بنا تھا عوام اس پر توجہ دیں۔ جب تک ملک کی عدالتیں اور انصاف کے ادارے عدل اور انصاف نہیں کریں گے ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا، پاکستان کو دیانت دار اور محب وطن قیادت کی ضرورت ہے۔ انھوں نے چیف جسٹس کے اقدامات کو سراہا لیکن ہی بھی کہاکہ عدالتی نظام بھی بہتر بنایاجائے تاکہ مقدمات کے فیصلے جلد ہوں اور لوگوں کو سستا انصاف مل سکے۔