ایران میں ایک ایسا شخص پکڑا گیا ہے جس کے پاس دو ٹن سونے کے سکے تھے۔ پولیس نے اٹھاون سالہ شخص کو گرفتار کر کے سونے کے تمام سکے برآمد کر لیے ہیں۔پولیس کے مطابق خود کو ’سکوں کا سلطان‘ کہلوانے والا یہ شخص کرنسی مارکیٹ پر اثر انداز ہونا چاہتا تھا۔
پولیس نے گرفتار ہونے والے شخص کا نام ظاہر نہیں کیا۔تاہم اس کے حوالے سے یہ اطلاعات سامنے آئی ہیں کہ اس نے گذشتہ دس ماہ کے دوران ڈھائی لاکھ سے زیادہ سکے جمع کرنے کے لیے اپنے ساتھی بھی رکھے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سال مئی میں امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ختم ہونے کے بعدمقامی مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی قدر میں کمی کے باعث ایرانی عوام سونے کے سکے خرید رہے ہیں۔
خبر: جنگ