ٹرمپ انتظامیہ نے حکومت کے غیر قانونی تارکین کو بے دخل کرنے کے اختیارات میں اضافہ کر دیا، اس سلسلے میں غیرقانونی تارکین کی بے دخلی کے لیے امیگریشن سروسز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل امیگریشن حکام بے دخلی کے کیسز ہوم لینڈ سیکیورٹی کو بھیجتے تھے، اب امیگریشن حکام کو بے دخلی کے کیسز پر کارروائی کا اختیار ہوگا۔
علاوہ ازیں گزشتہ روز امریکا کی جانب سے غیرقانونی تارکین کے خلاف کارروائی میں خاندانوں سے ان کے بچوں کو علیحدہ کرنے کے معاملے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے لبرٹی آئی لینڈ میں اسٹیچو آف لبرٹی کے قریب مظاہرہ کیا، مظاہرہ کرنے والی ایک خاتون نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے کی کوشش بھی کی۔
پولیس نے اسٹیچو آف لبرٹی پر چڑھنے والی خاتون سمیت متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا جبکہ ہزاروں سیاحوں کو لبرٹی آئی لینڈ سے نکال کر جزیرے کو بند کردیا۔
خبر: جنگ