اے پی ایم ایل یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری ذیشان نے عہدہ سے استعفی دے دیا

لزبن (ضیاءسید سے )

اے پی ایم ایل یوتھ ونگ برطانیہ کے صدر چوہدری ذیشان نے آل پاکستان مسلم لیگ کی لیڈر شپ کی تبدیلی کے بعد پارٹی عہدہ سے استعفی دے دیا ہے انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مشرف  نے فیصلہ واپس نہ لیا تو پارٹی تقسیم ہو جائے گی ، اور میں ڈاکٹر امجد کی قیادت میں کام نہیں کر سکتا نہ ہی ان کو لیڈر مانتا ہوں  ڈاکٹر امجد نے اے پی ایم ایل کو جتنا نقصان پہنچایا ہے کسی نے بھی اتنا نقصان مشرف اور پارٹی کو نہیں پہنچایا، ڈاکٹر امجد کے ساتھ کوئ بھی کام کرنے کے لیے تیار نہیں  وقت آنے پر اور ضرورت کے تحت سب حقائق سامنے رکھوں گا۔




Recommended For You

Leave a Comment