چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے نگراں وزیراعظم کے لیےکیلئے ذکاء اشرف اور جلیل عباس جیلانی کے نام فائنل کرلیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے انہی دونوں نام وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دیئے ہیں۔
پی پی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے ذکاء اشرف اور جلیل عباس کو الگ الگ ٹیلی فون کیا، ان کا کہنا تھا کہ محنت اور ایمانداری کی بنیاد پر ان کے نام نگراں وزیراعظم کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔
اس سے قبل ذکاء اشرف اکتوبر 2011 سے فروری 2014 تک پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں، 1988 سے 1990 تک وہ وزیراعلیٰ کے مشیر رہے جب کہ وہ پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔
دوسری جانب جلیل عباس جیلانی سابق سفیر ہیں جو امریکا میں بھی تعینات رہ چکے ہیں۔
خبر: جنگ