نارویجین زبان میں بچوں کے لیے اسلامی معلومات پر مشتمل ڈاکٹرعارف کسانہ کی کتاب شائع ہوگئی

Arif Kisana Book in Norwegian

(اوسلو (بیورو رپورٹ

نارویجین زبان میں بچوں کے لیے ڈاکٹرعارف محمود کسانہ کی ایک اہم کتاب کتاب شائع ہوگئی ہے جو اسلامی معلومات پر مشتمل ہے۔

بچے اکثر مذہب کے متعلق سوال کرتے ہیں اور خصوصاَ جو بچے یورپ میں رہتے ہیں وہ یہاں کے ماحول میں پروان چڑھنے کی وجہ سے طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں ۔ بچوں کے بعض سوالات ایسے ہوتے ہیں کہ والدین کے لیے ان کا جواب دینا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔ اس مشکل کا حل سویڈن میں مقیم ڈاکٹر عارف محمود کسانہ نے پیش کیا ہے۔ انہوں نے بچوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بہت دلچسپ کہانیوں کی صورت میں دئیے ہیں ۔ بچے ان کہانیوں کو بہت شوق سے پڑھتے ہیں جس سے انہیں سولات کے مطمن کردینے والے جوابات بھی مل جاتے ہیں اور ان کی معلومات میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔ عارف کسانہ کی جانب سے اسلامی معلومات پر مبنی بچوں  کے لئے دلچسپ کہانیوں کی کتاب کو نیشنل بک فاؤنڈیشن اسلام آباد نے سبق آموز کہانیاں کے عنوان سے شائع کیاہے۔ یہ کتاب چونکہ اردو میں شائع ہوئی اس لیے یورپ میں مقیم بچوں اور ان کے والدین کا اصرار تھا کہ اس اہم کتاب کو یورپی زبانوں میں بھی شائع کیا جائے۔ اس ضرورت کے پیش نظر یہ کتاب نارویجین زبان میں 

Hyggelige fortellinger for barn: Basert på Islam (Norwegian Edition) 

کے عنوان سے شائع ہوچکی ہے۔ خواہشمند اس کتاب کو امازون سے خرید سکتے ہیں۔ یہ کتاب والدین اور بچوں کے لیے نہایت اہم ہے اور اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتاب اردو، نارویجین،انگریزی، عربی، ہندی، بنگالی اور ڈینش زبانوں میں شائع ہوچکی ہے جبکہ بہت سی زبانوں میں اس کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔ ناروے میں مقیم والدین اپنے بچوں کی اسلامی تعلیم و تربیت کے لیے اس کتاب کو ضرور حاصل کریں۔

یہ کتاب اس لینک کے ذریعے امازون سے دستیاب ہے:

https://www.amazon.com/Hyggelige-fortellinger-barn-Basert-Norwegian/dp/9163932563/ref=redir_mobile_desktop?_encoding=UTF8&dpID=51noo7Tg2-L&dpPl=1&keywords=arif%20kisana&pi=AC_SX236_SY340_FMwebp_QL65&qid=1526593300&ref=plSrch&ref_=mp_s_a_1_6&sr=8-6

Recommended For You

Leave a Comment