وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں مالی سال 2018-19 کے بجٹ تجاویز کی منظوری دے دی گئی۔
وفاقی کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصداضافے جبکہ سرکاری ملازمین کی پنشن کم از کم 10 ہزار روپےکرنے کی منظوری دی۔
وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اراکین کو سالانہ بجٹ پر بریفنگ دی۔
وزیر خزانہ نے گزشتہ مالی سال میں معاشی سطح پر حاصل کی جانے والی کامیابیوں پر بھی بریفنگ دی اور کابینہ کو آئندہ مالی سال کی تجاویز سے آگاہ کیا جس کے بعد کابینہ بجٹ کی منظوری دے دی گئی۔
خبر: جنگ