ناروے میں پاکستانی سفیررفعت مسعود کومسلم لیگ ن ناروے کی طرف سے ایوارڈ پیش کیا گیا

(اوسلو خصوصی رپورٹ)
ناروے میں پاکستان کی سفیرمحترمہ رفعت مسعود کونارویجن پاکستانی کمیونٹی کے مابین اتحاد و اتفاق کے لیے ان کی موثر اور نمایاں کوششوں پر مسلم لیگ نواز گروپ ناروے کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مس رفعت مسعود جنہیں ناروے میں بطور سفیر تعینات ہوئے ابھی تین سال نہیں ہوئے لیکن اس قلیل عرصے کے دوران انھوں نے نہ صرف ابتک پاکستان اور ناروے کے تعلقات کے حوالے سے سفارتی مہارت کا بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا بلکہ اس دوران انھوں نے ناروے میں پاکستانی نژاد باشندوں خصوصا ان کی تنظیموں کو اس طرف راغب کیا کہ ہرسال وہ اوسلو میں چودہ اگست کو یوم آزادی پاکستان کی تقریب ایک ساتھ منائیں۔ 
Miss Riffat Masood receives award from PML-N norway
اس سلسلے میں پہلا تجربہ گذشتہ سال چودہ اگست کے موقع پر کافی کامیاب رہا۔ اوسلو کے کھیلوں کے کھلے میدان اکے برگ میں جشن آزادی کی شاندار تقریب ہوئی۔ اگرچہ اس سلسلے میں کچھ لوگوں کے بعض انتظامات پر تحفظات اب بھی ہے لیکن اکثریتی تنظیموں نے اس پروگرام کے انعقاد پر اتفاق کرلیا اور اس پروگرام کے انعقاد کے سلسلے میں بھرپور اخلاقی اور مالی تعاون بھی کیا۔ 
گذشتہ روز سفیرپاکستان محترمہ رفعت مسعود کی ستائش کے لیے اوسلو کے مضافات سینکدویکا کے خوبصورت مقام پر مسلم لیگ نوازگروپ ناروے کی جانب ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تنظیم کے چیف آرگنائزر نذیرخالد بٹ نے انہیں بہترین سفیر کا خصوصی ایوارڈ پیش کیا۔ 
اس موقع پرجو دیگر چیدہ چیدہ شخصیات موجود تھیں، ان میں مسلم لیگ ن کے سینئررہنما عادل منصور، چوہدری رفاقت علی، ذوالفقار گوندل، خالد محمود چوہدری، عامرلطیف بٹ، شاہد تنویربٹ، بزرگ شخصیات فضل الہی بٹ اور محمد حسین بٹ، پاک۔ ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویزمہر اور صحافتی و سماجی شخصیت عقیل قادر قابل ذکر ہیں۔
 




Recommended For You

Leave a Comment