(اوسلو بیورو رپورٹ)
مفکر پاکستان اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی یاد میں ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تقریب منعقد ہوئی۔
یوم وفات اقبال کی آمد آمد پر اس تقریب کا اہتمام بزم احباب پاکستان ناروے نے کیا تھاجس کی صدارت بزرگ دانشور اور لکھاری صوفی محمد انور نے کی۔ تقریب کے دوران کلام اقبال پیش کیا گیا اور اقبال کے افکار پر روشنی ڈالی گئی۔
واضح رہے کہ علامہ اقبال اکیس اپریل ۱۹۳۸کو پاکستان بننے سے نو سال قبل ہی دارفانی سے رخصت ہوگئے تھے۔
تقریب میں حافظ عبدالطیف آف موس، نارویجن پاکستانی شاعر و ادیب فیصل نوازچوہدری، پاکستان یونین ناروے کے سیکرٹری اطلاعات ملک پرویز مہر، چوہدری منیرتارڑ، پی پی پی کے سینئررہنما جاوید اقبال، اسلام اباد راولپنڈی ویلفیئرسوسائٹی ناروے کے سینئررہنماء اقبال اختر خان، شیرافگن، محمد بشیر آف چھوریاں اور خالد سلیم اور دیگر موجود تھے۔