اوسلو (بیورو رپورٹ)
پاکستان فیملی نیٹ ورک ناروے نے گذشتہ ہفتے دارالحکومت اوسلو میں برصغیرکے عظیم صوفی شاعر بابا بلھے شاہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے “ایک شام بلھے شاہ کے نام” کا انعقاد کیا۔
تقریب کے دوران مقررین نے بابا بلھے شاہ کی شخصیت اور ان کی صوفیانہ شاعری پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بابا بلھے شاہ کی شاعری مساوات، محبت، امن وآشتی اورانسانیت کا پیغام دیتی ہے۔
مقررین میں لکھاری، دانشوراور شعراء شامل تھے جن میں ارشد بٹ، نثاربھگت، مسعود منور اور آفتاب وڑائچ قابل ذکر ہیں۔
چودھری پرویز اور چودھری سکندر نے کلام بابا بلھے شاہ گا کر حاضرین محفل سے خوب داد تحسین حاصل کی۔ پروگرام میں نارویجن پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
بابابلھے شاہ کے کلام سے:۔
اِک نقطے وِچ گل مُکدی اے
پھڑ نقطہ، چھوڑ حِساباں نوں
چھڈ دوزخ، گور عذاباں نوں
کر بند، کُفر دیاں باباں نوں
کر صاف دِلے دیاں خواباں نوں
گل ایسے گھر وِچ ڈُھکدی اے
اِک نقطے وِچ گل مُکدی اے