وزیراعظم اور چیف جسٹس کی دو گھنٹے طویل ملاقات

PM Abbasi Meets CJP Saqib Nisar

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کے درمیان سپریم کورٹ میں تقریباً 2 گھنٹے طویل ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آئینی اداروں کے درمیان بہتر رابطوں پر تبادلہ خیال اور آئندہ عام انتخابات، حلقہ بندیوں اور نگران سیٹ اپ سمیت دیگر آئینی و قانونی امور پر بھی بات چیت کی گئی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیف جسٹس ثاقب نثار کی ملاقات سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف جسٹس کے چیمبر میں ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ون آن ون ملاقات ایک گھنٹے 55 منٹ تک جاری رہی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے اختتام پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار وزیراعظم شاہد خان کو گاڑی تک چھوڑنے آئے۔

اس سے قبل وزیراعظم بغیر پروٹوکول کے سپریم کورٹ پہنچے، جہاںچیف جسٹس نے ججز گیٹ پرخود وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے جبکہ ججز بلاک کی جانب جانے والے راستے بھی بلاک کردئیے گئے۔

خبر: جنگ

 




Recommended For You

Leave a Comment