لزبن (رپورٹنگ ڈیسک)پرتگال میں سفارتخانہ پاکستان لزبن کے زیر اہتمام یوم پاکستان کے حوالہ سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں مختلف ممالک کے سفیروں، پرتگال کے پارلیمنٹرین کے علاوہ پاکستانی کمیونٹی کے راہنماوں نے بھی شرکت کی ، قائم مقام سفیر فیاض احمد خان، سفارت خانہ کے دیگر افراد محمد شکیل، عبداللہ، محمد خالد نے تقریب میں آنے والے شرکاء کو خوش آمدید کہا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام سفیر فیاض احمد خان نے پاک پرتگال دوستی اور مضبوط ہوتے ہوے تعلقات پر جہاں روشنی ڈالی وہاں پر سی پیک سمیت پاکستان میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں اور حکومتی کارکردگی سے بھی حاضرین کو آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے امن و امان قائم ہوا ہے اور اقوام متحدہ سمیت عالمی ادارے پاکستان کی کارکردگی پر جہاں مطمن ہیں وہاں اب پاکستان ایک بار پھر کاروبار اور سیاحت کے لیے پرکشش ہوتا جا رہا، پرتگال سمیت دنیا بھر سے سرمایہ کار اب پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور تجارتی روابط کو مضبوط بنا رہے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوے قائم مقام سفیر نے قرارداد پاکستان کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور صدر پاکستان ، وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سناے،تقریب میں شریک مختلف ممالک کے سفیروں، پرتگالی بزنس کمیونٹی اور پارلیمنٹرین نے قائم مقام سفیر پاکستان کی جانب سے پاکستان کی قربانیوں اور ترقی کرتے ہوے ایک روشن پاکستان کی اہمیت پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ اس سے قبل ایک تقریب سفارت خانہ میں منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے گیا جس کی سعادت قاری امجد محمود نے حاصل کی جبکہ قائم مقام سفیر نے پرچم کشائی کی اور صدر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سناے تقریبات میں میں سفارت خانہ پاکستان کے شکیل احمد، عبداللہ، محمد خالد، کےعلاوہ پاکستان پرتگال اتحاد کمیونٹی کے صغیر احمد، عثمان خالد، راجہ زاہد اقبال، آفاق قمر جنجوعہ، پاکستان پریس کلب پرتگال کے ضیاءسید، سرفراز فرانسس،شکیل یوسف، پاک پرتگال ایسوسی ایشن کے محبوب احمد،سید خالد عباس،حافظ غلام دستگیر، یونائیٹڈ ایسوسی ایشن پرتگال کے راجہ حسنین ،کے علاوہ ڈاکٹر ثریا منظور، میاں عبدالروف، بابر حسین طاہری،غضنفر جاوید، سمیت پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات نے شرکت کی،