برسلز
چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی قوم اور حکومت کو دلی مبارکباد دی ہے اور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاہے کہ سترسال قبل پاکستان کا قائم ہونا اس خطے میں ایک بہت بڑی پیشرفت تھی اور ان مسلمانوں کی عظیم کامیابی تھی جو ایک آزاد وطن کی جدوجہد کررہے تھے۔
ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو سیاسی طور پر مضبوط بنائے اور قوموں کی برادری میں اس کا نام روشن رہے اور اقتصادی اور سماجی شعبوں میں اس ملک کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔
انھوں نے کشمیر پر پاکستان کی حمایت و دوٹوک موقف کو بھی سراہا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر پر پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے اور امید ہے کہ پاکستان اسی طرح کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرتا رہے گا۔
کشمیر نہ صرف پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کی اصل وجہ ہے بلکہ خطے کے امن و سلامتی کی راہ میں بھی سب سے بڑی روکاوٹ ہے۔ جب تک مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں ہوجاتا، خطے میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتاہے۔