اسلام آباد ہائیکورٹ نےنواز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس کامحفوظ فیصلہ سنادیا۔
عدالت نے 26 فروری کو نواز شریف کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کے تحریر کردہ حکم نامہ کے مطابق نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابل سماعت قراردے دی گئی ہے۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آئین کسی کو حق نہیں دیتا کہ ضابطہ اخلاق اور قوانین کی خلاف ورزی کرے۔
عدالت نے سیکریٹری اطلاعات، پیمرااور پریس کونسل آف پاکستان سے19اپریل تک جواب طلب کرلیا۔
خبر: جنگ