سپریم کورٹ نے چار نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا حکم جا ری کیا ،جن سینیٹرز کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ان میںچودھری سرور،ہارون اختر،نزہت صادق اورسعدیہ عباسی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نےسپریم کورٹ کا آگاہ کیا تھا کہ نئے منتخب ہونے والے چار سینیٹرز دوہری شہریت رکھتے ہیں جس کے بعدعدالت حکم دیا کہ ان چاروں سینیٹرزکامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا جائے ۔
عدالتی حکم کے بعد پاکستان الیکشن کمیشن کی جانب سے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز جن میںچودھری سرور،ہارون اختر،نزہت صادق اورسعدیہ عباسی شامل ہیں کی کامیابی کےنوٹیفکیشن روک دئے ہیں۔
پاکستان الیکشن کمیشن نے چاروں سینٹرزکےنوٹیفکیشن انکی دوہری شہریت کے باعث روکنے کی تصدیق کی ہے۔
خبر: جنگ