خیبر پختونخوا میں سینیٹ کےانتخاب میں پاکستان تحریک انصاف 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کو دو دو جبکہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی کو ایک ایک نشست ملی۔
خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی گیارہ نشستوں کے نتائج مکمل ہوگئے، پاکستان تحریک انصاف 5 نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی، مسلم لیگ ن کو دو، پیپلز پارٹی کو دو، جماعت اسلامی کو ایک اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک نشست مل گئی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق خواتین کی مخصوص نشست پر پی ٹی آئی کی ڈاکٹر مہر تاج روغانی اور پیپلزپارٹی کی روبینہ خالد کامیاب قرار پائیں، ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے اعظم سواتی اور مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ دلاور خان فتح یاب ہوگئے۔
مولانا سمیع الحق ٹیکنو کریٹ کی نشست پر صرف 4 ووٹ لے سکے جبکہ جے یو آئی کے مولانا گل نصیب جنرل نشست پر صرف 7 ووٹ لے سکے۔
جنرل نشست پر تحریک انصاف کے فیصل جاوید، محمد ایوب، فدا محمد، پیپلز پارٹی کے بہرہ مند تنگی، جے یو آئی ف کے طلحہ محمود،مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ پیر صابر شاہ اورجماعت اسلامی کے مشتاق احمد خان کامیاب ہوئے۔
عوامی نیشنل پارٹی اور قومی وطن پارٹی کو کوئی نشست نہ مل سکی۔
خبر: جنگ