کراچی، شارع فیصل پر فائرنگ کرنے والا عدنان پاشا گرفتار

کراچی کے علاقے شارع فیصل پرگزشتہ ہفتے ہوائی فائرنگ کرنے کے والے ملزم عدنان پاشا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ سمیع اللہ کے مطابق ملزم عدنان پاشا کو ذیشان سعید کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے بتایاکہ عدنان پاشا کو گلستان جوہر سے گرفتار کیا گیا،ملزم کیخلاف مقدمہ ذیشان سعید کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

واضح رہے گزشتہ ہفتے نوجوان عدنان پاشا نے کراچی کی اہم ترین سڑک شارع فیصل پر رات کے اوقات میں سرعام فائرنگ کی اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی تھی۔




نوجوان نے ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیلنج کیا تھا۔

ویڈیو پھیل جانے کے بعد عدنان پاشا نے سوشل میڈیا پر ایک اور پیغام جاری کیا کہ ذیشان شان سعید نامی شخص نے اس کے والد کا قتل کیا۔

ویڈیو سامنے آنے پر آئی جی اور وزیر داخلہ سندھ کے نوٹس لینے پرپولیس کی دوڑیں لگ گئیں تھیں۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment