سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش غیر قانونی قرار

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکیورٹی کے نام پر موبائل فون سروس کی بندش کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے موبائل فون سروس بندش کی دائر درخواستوں پر دلائل سننے کے بعدگزشتہ سال 21 ستمبر کو محفوظ کرلیا تھا جو آج سنایا گیا ۔

موبائل فون کمپنیوں اور ایک شہری کی جانب سے دائر درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی حکومت اور ٹیلی کام اتھارٹی کی جانب سے موبائل فون سروس کی بندش خلاف قانون اور اختیارات سےتجاوز ہیں۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے نام پر اکثر موبائل فون سروس بند کر دی جاتی ہے۔

اس پر پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ موبائل فون سروس وہ خود بند نہیں کرتی، حکومت کی ہدایت پر کی جاتی ہے۔

درخواست پر وفاق کا موقف تھا کہ ٹیلی کام ایکٹ کے تحت سیکیورٹی حالات دیکھ کر موبائل فون سروس بندش کا اختیار ہے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment