امریکی سینئر ڈائریکٹر لیزا کرٹس کی ہنگامی دورے پر پاکستان آمد

امریکا کی سینئر ڈائریکٹر برائے جنوبی و وسطی ایشیاء لیزا کرٹس ہنگامی دورے پر پاکستان پہنچ گئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق لیزاکرٹس نے سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سےملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں موجود سرد مہری اور تعاون کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ ملاقات میں افغانستان سمیت خطے کی مجموعی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment