دہشت گردی کی واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونے سے اوورسیزپاکستانیوں کی تشویش بھی دور ہوگئی ہے، چوہدری قمراقبال

Chaudhary Qamar Iqbal

:اوسلو 
چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے حوالے سے واچ لسٹ میں پاکستان کا نام شامل نہ ہونے سے اوورسیزپاکستانیوں کی تشویش بھی دور ہوگئی ہے۔ 
انھوں نے اوسلو سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اگر بعض مخالف عناصر پاکستان کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے اور دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والے ممالک سے متعلق واچ لسٹ میں لے آتے تو اس سے اندرون پاکستان کے ساتھ ساتھ اوورسیزپاکستانیوں کو بھی سخت تکلیف و پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔ بیرون ممالک میں لاکھوں کی تعداد میں پاکستانی آباد ہیں۔ خاص طور پر یورپ میں مقیم پاکستانیوں کو دہشت گردی کے حوالے سے طنزکا نشانہ بنایاجاتا۔
واضح رہے کہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اقوام متحدہ کی فائنینشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے تین روزہ اجلاس کے بعد جمعہ کے روز جاری ہونے والے اعلامیے میں پاکستان کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا ہے جن کو منی لانڈرنگ اور دہشت گرد تنظیموں کو مالی وسائل کی فراہمی کو روکنے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان یونین ناروے کے چیئرمین نے کہا کہ اگرچہ عالمی سطح پر بعض عناصر نے پروپگنڈے کے ذریعے پاکستان کو ہراساں کرنے کی کوشش کی لیکن ان کے مذموم مقاصد پورے نہ ہوسکے۔
چوہدری قمراقبال نے اپنے بیان میں اس مثبت پیشرفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان دشمن عناصر نے اس اجلاس سے کافی پہلے ہی پروپگنڈہ کرنا شروع کردیا تھا تاکہ پاکستان کو سفارتی محاذ پر دباو میں لایاجاسکے۔
چیئرمین پاکستان یونین ناروے نے کہاکہ اگرچہ کافی دنوں سے اس حوالے سے متعدد خبررساں اداروں کی گونا گون خبریں سن کر تشویش ہوئی لیکن اب حقیقت سامنے آنے پر پتہ چلا کہ اس بین الاقوامی ٹاسک فورس کے حتمی اجلاس میں زیرغور واچ لسٹ میں پاکستان کا نام ہی شامل نہیں۔
انھوں نے کہاکہ بیرونی میڈیا کے ساتھ تھوڑا بہت اندرونی میڈیا بھی اس پروپگنڈے کا شکار ہوگیاتھا۔ البتہ یہ ضرور ہوا کہ پاکستان نے سفارتی محاذ پر متحرک کردار ادا کیا اور وفود بیرون ممالک بھیج کر پاکستان کے بارے میں غلط تاثر کو زائل کرنے کی کوشش کی۔
انھوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حصہ لیا۔ دہشت گردی کے خلاف عالمی لڑائی ہو یا پاکستان کے اندر پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے قربانیاں دی ہیں۔ ان جنگوں کے نتیجے میں پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہوا ہے اور اب تک انسداد دہشت گردی کی اس لڑائی میں ہزاروں پاکستانی شہید ہوچکے ہیں اور ملک کو اربوں ڈالرز کا مالی نقصان ہوچکا ہے




Recommended For You

Leave a Comment