وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کو مسلم لیگ ن کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگی رہنماؤں کی اکثریت نے شہبازشریف کوصدر بنانے کا مشورہ دے دیااور کہا کہ شہبازشریف بااثراورغیر متنازع شخصیت ہیں جبکہ شہبازشریف کوصدر بنانے سے اداروں میں جاری کشیدگی میں بھی کمی آئے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی صدارت کا حتمی فیصلہ نواز شریف کریں گے، جس کی مرکزی مجلس عاملہ سے توثیق کرائی جائے گی تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف عوامی رابطہ مہم جاری رکھیں گے۔
اجلاس میں پارلیمنٹ کی بالا دستی سے متعلق قانون سازی پر بھی مشاورت کی گئی، قانون سازی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل کی جائے گی۔
پیپلزپارٹی سے رابطے کے لیے اتحادی جماعتوں کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا گیا ہےاور اس بات پر اتفاق کیا گیا ہےکہ سینیٹ امیدواروں کا انتخاب پارلیمانی بورڈ کرتا ہےتاہم اس سے الیکشن کمیشن کوآگاہ کیا جائے گا۔