عاصمہ جہانگیر کی یاد میں ناروے میں تعزیتی ریفرنس، مقررین نے مرحومہ کی جدوجہد کو سراہا

This slideshow requires JavaScript.

اوسلو (بیورو رپورٹ)

ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ایک تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاہے کہ انسانیت کی بالادستی اور انسانی حقوق کے لیے عاصمہ جہانگیر کا مشن جاری رہنی چاہیے۔

تعزیتی ریفرنس کا اہتمام فیملی نیٹ ورک ناروے نے اتوارکی شام اوسلو میں فروست لائبریری میں کیا جس کے لیے نظامت کے فرائض نارویجن پاکستانی وکیل اور مصنف ارشد بٹ نے انجام دیئے۔

شرکا نے عاصمہ جہانگیر کی مغفرت کے لیے دعا کی اور ان کی جمہوریت، قانون کی بالادستی، آئین کی حکمرانی، انسانی حقوق خصوصاً پسے ہوئے طبقات کے لیے جدوجہد کو سراہا۔ تعزیتی تقریب میں نارویجن پاکستانی سوسائٹی کے مختلف طبقات کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مقررین میں رکن نارویجن پارلیمنٹ ڈاکٹر ٹینا شگفتہ، سینئرصحافی سید مجاہد علی، ادبی تنظیم حلقہ ارب ذوق کے سربراہ آفتاب وڑائچ، دریچہ کے محمد ادریس اور ڈاکٹر سید ندیم حسین، سابق رکن نارویجن پارلیمنٹ اطہرعلی، ریسرچرسید سبطین شاہ، پی پی پی کے سینئر رہنما علی اصغرشاہد اور الیاس کھوکھر، نارویجن ٹی وی کے سینئرصحافی عطا انصاری اور افضل اشرف ملک نے خطاب کیا۔ سماجی شخصیات ملک پرویز مہر و چوہدری فیض علی، محمد اکرم، سید مبارک شاہ، مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر نذیر خالد بٹ کے علاوہ نیلوفر حمید اور شگفتہ انور سمیت متعدد خواتین بھی تقریب میں شریک ہوئیں۔

مقررین نے تقاریر اور اشعار کی صورت عاصمہ جہانگیر کی جدوجہد کو زبردست الفاظ میں قابل ستائش قرار دیا۔ انھوں نے کہاکہ عاصمہ نے معاشرے کے محروم اور مایوس اورغریب لوگوں کے لیے کام کیا اور بلاتفریق رنگ، نسل اور مذہب عوام کے لیے خدمات انجام دیں۔

انھوں نے زور دیا کہ پاکستان میں لوگوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے مرحومہ کے مشن کو جاری رہنا چاہیے۔




Recommended For You

Leave a Comment