ایران کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، 50 سے زائد مسافر سوار تھے

Iran Aseman Airlines Plane Crash 18 Feb 2018

ایران کا مسافر طیارہ گرکر تباہ ہوگیا، طیارے میں 50سے زائد مسافر سوار تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارہ تہران سے یاسوج جارہا تھا، تباہ ہونے والے طیارے نے اصفہان میں ایمرجنسی لینڈنگ کوشش کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ سیمرون کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ ایرانی حکام نے بھی طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر روانہ کردی گئیں،خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو جائے حادثہ پر پہنچنے پر مشکلات کا سامنا ہے۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے ایران کا مسافر طیارہ رڈار سے غائب ہوگیا تھا، مسافر طیارے کا رخ تہران سے جنوب مغربی شہر کی جانب تھا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق طیارے میں 50 سے 60 مسافر سوار تھے۔

خبر: جنگ




Recommended For You

Leave a Comment