احتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل عوام نے دے دیا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مجھے معلوم نہیں کہ انتقام کیوں لیا جارہا ہے تاہم ڈرتا نہیں ہوں، احتساب کے نام پر انتقام کا جواب کل لودھراں کے عوام نے دے دیا۔

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ میرا مقدمہ عوام لڑ رہے ہیں اور آئندہ بھی لڑیں گے، میں عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ووٹ کے تقدس کی مثالیں دیکھ رہے ہیں اور کل لودھراں میں اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھا۔




ایک سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم نہیں کہ انتقام کیوں لیا جارہا ہے تاہم ڈرتا نہیں ہوں، جو انتقام لے رہے ہیں وہ ان سے بھی پوچھ گچھ کریں جنہوں نے دو مرتبہ آئین توڑا اور ججز کو گرفتار کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ آج سب سے بڑے مجرم ہم بنے ہوئے ہیں اور وہ جنہوں نے دو دو مرتبہ آئین توڑا انہیں نہیں پکڑاگیا، کیا ان تک پہنچتے ہوئے پر جلتے ہیں۔

خبر: جنگ

Recommended For You

Leave a Comment