اوسلو: کمیونٹی کے مابین اتحاد و اتفاق اشد ضروری ہے، پاکستانی محقق سبطین شاہ کے اعزاز میں عشائیےسے ڈاکٹرمبشر، اسماعیل سرور، خالد کسانہ اور غلام سرور کا خطاب

This slideshow requires JavaScript.

(اوسلو بیورو رپورٹ)
کمیونٹی کے مابین اتحاد و اتفاق وقت کی اشد ضرورت ہے۔ ایک متحد کمیونٹی ہی اپنے مسائل کو درست طریقے سے متعلقہ اداروں تک پہنچاسکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستانی محقق برائے بین الاقوامی تعلقات و نمائندہ جنگ و جیو ڈیجیٹل سید سبطین شاہ کے اعزاز میں عشائیے کے دوران اہم شخصیات نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

رکن اوسلو سٹی پارلیمنٹ ڈاکٹرمبشربنارس، پاکستانی محقق سید سبطین شاہ، پاک۔ناروے فورم کے صدر چوہدری اسماعیل سرور، سینئرعہدیدار چوہدری پرویز اختربھٹی، ہیومن سروسز ناروے کے چیئرمین خالد کسانہ اور ڈپٹی چیئرمین غلام سرور، جنرل سیکرٹری شاہد منیر نے گفتگو میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ہیومن سروس ناروے کے چوہدری شاہد منیر اور چوہدری امیرعلی ویلفیئرفاونڈیشن کے سیکرٹری فنانس چوہدری جاوید سرور بھی موجود تھے۔

 نارویجن پاکستانیوں کی پاکستان میں سماجی خدمات کے بارے میں بھی سیرحاصل گفتگو ہوئی۔ خاص طور پر ڈاکٹرمبشر اور چوہدری اسماعیل سرور اور ان کے دوستوں کی اس کوشش کو سراہا گیا جس کے تحت وہ ہردو ماہ بعد  ایک کمیٹی کے تحت رقم جمع کرتے ہیں اور قرعہ اندازی کے ذریعے اسے تقسیم کرتے ہیں تاکہ رقم حاصل کرنے والا اپنی مرضی کے مطابق، اسے پاکستان میں بے روزگار، غریب، نادار اور مستحق لوگوں کے لیے مصرف کرسکے۔

اس کے علاوہ تقریب میں شریک شخصیات نے فردا فردا اپنے علاقے میں فلاحی کاموں کی مثالیں دیں تاکہ دیگر اوورسیز پاکستانیوں میں اپنے اپنے علاقوں میں کام کرنے کی رغبت پیدا ہوسکے۔

ڈاکٹر مبشربنارس نے اپنے علاقے پوران تحصیل سرائے عالمگیر کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ہمارے گاوں کے تقریباً آدھے لوگ ملک سے باہر ہیں اور انھوں نے اپنے علاقے میں ایک فری ہیلتھ سنٹر قائم کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ اس قصبے میں صفائی اور ستھرائی کا اعلیٰ نظام کام کررہاہے۔

چوہدری اسماعیل سرور نے بتایاکہ ہم نے اپنے گاوں میں اپنے دادا کے نام سے چوہدری امیرعلی ویلفیئرفاونڈیشن بنائی ہوئی ہے جس کے تحت  بے روزگار لوگوں کو  روزگار مہیا کرنے کی ایک سکیم شروع کی ہوئی ہے اور اس کے علاوہ بھی نادار و مستحق لوگوں کی مدد کی جاتی ہے۔

چوہدری پرویز اختر بھٹی اور چوہدری شاہد منیر نے بتایاکہ ان کے گاوں گوڑا جٹاں میں سفید پوش اور مستحق لوگوں کو ان کے غمی و خوشی میں امداد دی جاتی ہے اور ضرورت کے تحت فری ٹینٹ سروس مہیا کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک کمیٹی کام کررہی ہے جو دیگر فلاحی امور بھی انجام دیتی ہے۔

تقریب میں شریک ہیومن سروس ناروے کے چیئرمین چوہدری خالد کسانہ کا تعلق گاوں دھنی تحصیل کھاریاں اور ڈپٹی چیئرمین چوہدری غلام سرور کا تعلق اسی تحصیل کے گاوں پنڈی سلطان پور سے ہے اور انھوں پاکستان اور دیگر ممالک میں لوگوں کی بلاتفریق رنگ و نسل مدد کے لییہ این جی او قائم کی ہوئی ہے۔ یہ تنظیم اب تک ناروے، اٹلی، سوریہ اور پاکستان میں فلاحی کام کرچکی ہے۔

 




Recommended For You

Leave a Comment